0
Sunday 19 Jan 2014 22:07

طالبان کے نام پر بھارتی، امریکی اور اسرائیلی تخریب کار ملک میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں، منور حسن

طالبان کے نام پر بھارتی، امریکی اور اسرائیلی تخریب کار ملک میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ ملا ہے وہ اس سے پہلو تہی کر رہے ہیں۔ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور بے اختیار لوگوں پر یہ ذمہ داری نہ ڈالیں کہ وہ معصوم لوگوں کی جان سے کھیلنے والوں کو سمجھائیں۔ وزیراعظم وزیرداخلہ کی سربراہی میں مذاکرات کیلئے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دیں جس کو طالبان سے مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات حاصل ہوں، طالبان کی طرف سے مذاکرات کیلئے ایک بار پھر آمادگی کا اظہار خوش آئند ہے، اب حکومت طالبان پر یہ الزام نہیں لگا سکتی کہ وہ مذاکرات کرنا نہیں چاہتے۔ طالبان کے نام پر بھارتی امریکی اور اسرائیلی تخریب کار ملک میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں لیکن حکومت اور سیکیورٹی ادارے تمام تر ثبوتوں کے باوجود ان کا نام لینے سے شرماتے ہیں۔

منور حسن نے کہا کہ طالبان مساجد، مدارس سمیت مذہبی عبادت گاہوں پرحملے نہیں کر سکتے اور نہ سکولوں کالجوں میں دھماکے کر کے معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیل سکتے ہیں، تبلیغی مرکزوں، سابق امیر جماعت قاضی حسین احمد اور مولانا فضل الرحمن پر حملے کرنے والے طالبان کیسے ہوسکتے ہیں؟ حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانے کیلئے دہشت گردی اور تخریب کاری کے ہر واقعہ کے ڈانڈے طالبان سے ملا دیتی ہے۔ میڈیا میں دہشت گردی کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے والوں سے کبھی کسی نے شناخت پوچھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ حکومت نے قومی قیادت کی طرف سے متفقہ مطالبے کے باوجود طالبان سے مذاکرات کے مسئلے کو پانچ ماہ سے لٹکایا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 342833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش