0
Wednesday 22 Jan 2014 08:20

کوئٹہ میں زائرین پر حملے کی مذمت، دہشتگردوں کیساتھ حکومتی مذاکرات ہی اس واقعے کا سبب ہیں، علامہ عابد حسینی

کوئٹہ میں زائرین پر حملے کی مذمت، دہشتگردوں کیساتھ حکومتی مذاکرات ہی اس واقعے کا سبب ہیں، علامہ عابد حسینی
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسینی نے کوئٹہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اور اس جیسے تمام واقعات کی جڑ دہشتگردوں کے لئے حکومت کا نرم رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ واقعہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کا تحفہ ہے، دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات جیسے اقدامات نے ہی ان ملک دشمن عناصر کو یہ جرات فراہم کی ہے کہ اب وہ ملک کے کسی بھی فرد، کسی بھی پارٹی اور کسی بھی مذہبی مقام کو معاف نہیں کر رہے۔

اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہم بنوں میں فوجیوں اور کوئٹہ میں زائرین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو بچانا چاہتی ہے تو دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کر دے، انکا کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے حکومت کی اسٹریٹیجی ناقص ہے، کیونکہ وہ جب ایک علاقے میں آپریشن شروع کرتی ہے تو دہشتگرد دوسری جگہ منتقل ہوکر خود کو مضبوط کرلیتے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت کو چاہئے کہ انکے خلاف ایک ملک گیر آپریشن تشکیل دے، پوری قوت سے انکے تمام ٹھکانوں کو ختم کردے اور انہیں کسی دوسری جگہ منتقل ہونے سے روک کر اسی جگہ پر ہی نابود کرے۔
خبر کا کوڈ : 343655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش