0
Thursday 23 Jan 2014 12:51

مجلس وحدت مسلمین بلتستان کیجانب سے سانحہ مستونگ کیخلاف دھرنے کی کال

مجلس وحدت مسلمین بلتستان کیجانب سے سانحہ مستونگ کیخلاف دھرنے کی کال
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کیطرح بلتستان میں بھی سانحہ مستونگ کیخلاف اور کوئٹہ میں شہداء کے لواحقین کے مطالبات کی منظوری کے لیے بلتستان میں احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے تمام شیعیان حیدر کرار (ع) کو احتجاجی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ احتجاجی دھرنا ٹھیک 2:00 بجے یادگار شہداء اسکردو پر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسوقت اسکردو میں سردی اپنی جوبن پر ہے اور پاکستان میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں ہے، اس کے علاوہ شدید برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسکردو کے نشیبی علاقوں میں اب تک دس انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ جذبہ ایمانی سے سرشار مومنین برف کی فرش پر بیٹھ کر دھرنا دیں گے اور صدائے احتجاج بلند کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 344079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش