0
Saturday 25 Jan 2014 02:44

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں ''یوم حسین '' کی تقریب

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ملتان ڈویژن) بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام جامعہ زکریا میں ''یوم حسین'' کی سالانہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہورحیدری نے کی۔ جبکہ تقریب سے مولاناسبطین، آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی ، ڈویژنل صدر ڈاکٹر عرفان حیدر، پروفیسر آفتاب احمد سہو، پروفیسر عمار حیدر زیدی، حسن شیرازی، مجاہد حسین سمیت دیگر طلباء طالبات نے خطاب کیا۔ ''یوم حسین '' کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے امام عالی مقام سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیغام کربلا ہی انسانیت کا پیغام ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے اسلامی ثقافت اور موجودہ حالات پر گفتگو کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام اور اُن کے جانثاران نے میدان کربلا میں قربانی دے کر اسلام کو زندہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 344690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش