0
Sunday 26 Jan 2014 11:44

دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ، یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ، یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں اور دنیا بھر میں موجود کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ حصول حق خودارادیت تک تحریک آزادی کشمیر مکمل جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے تمام دفاتر اور کاروباری ادارے بند ہیں۔ بھارت کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے اور اقوام متحدہ کے مبصر دفاتر میں یادداشتیں پیش کی جائیں گی جن میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری پر زور دیا جائے گا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی فوج ک مظالم کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بھارت پر دبائو ڈالا جائے تاکہ کشمیری عوام کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرے۔ 

برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، جرمنی اور مشرق وسطی میں مقیم کشمیری بھی بھرپور مظاہروں سے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونی والی بدترین ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت کشمیریوں کے قتل عام، کشمیری قائدین کی بلاجواز گرفتاریوں اور قابض فوج کے مظالم کی طرف مبذوال کرائیں گے۔ لندن میں مقیم کشمیری بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے۔ 

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سری نگر شہری کے مختلف مقامات پر پولیس اور سکیورٹی دستے تعینات ہیں۔ اہم چوراہوں اور حساس مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ پوری ریاست کو سکیورٹی کے سخت حصار میں رکھا گیا ہے۔
 
آزاد کشمیر میں بھی بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ مظفرآباد میں سب سے بڑا احتجاجی جلسہ ہو گا جس کے مہمان خصوصی چوہدری لطیف اکبر ہوں گے۔ جلسہ میں تمام سیاسی، سماجی، صحافتی، مذہبی، طلبہ، تاجر، وکلاء، سول سوسائٹی، مہاجرین اور دیگر زعمائے کرام خطاب کریں گے۔ جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دے۔
خبر کا کوڈ : 345180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش