0
Wednesday 18 Aug 2010 11:35

سیلاب زدگان کی صورتحال سنگین ہو گئی،عالمی برادری وعدے پورے کرے،اقوام متحدہ

سیلاب زدگان کی صورتحال سنگین ہو گئی،عالمی برادری وعدے پورے کرے،اقوام متحدہ
 اسلام آباد،جنیوا،نیویارک:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے آگے آنا ہو گا،دنیا نے ابھی تک سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ادراک نہیں کیا،سیلاب زدگان کی صورتحال سنگین ہو گئی،یہ وقت وعدہ کرنے کا نہیں وعدے پورے کرنے کا ہے،اقوام متحدہ کی طرف سے فوری ریلیف کیلئے اپیل کردہ 40 فیصد امداد مل گئی۔ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں 35چلاکھ بچے وبائی امراض کا شکار ہو سکتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر ڈینیل ٹولی نے کہا ہے کہ اس وقت کرہ ارض پر سب سے بڑی آفت موجودہ سیلاب ہے،جس سے کروڑوں افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے،اسلام آباد کے ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے 5500 سے 13000ہسپتال تباہ ہوئے ہیں،آنے والے وقتوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے،بین الاقوامی برادری 14ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے یہ وقت وعدہ کرنے کا نہیں وعدہ پورا کرنے کا ہے،کیونکہ وعدوں سے انسان کا پیٹ نہیں بھرتا۔انہوں نے مزید کہا کہ دو کروڑ سیلاب متاثرین میں سے زیادہ تر افراد بھی تک ایمرجنسی امداد سے بھی محروم ہیں،عالمی امداد کی رفتار بھی سست ہے۔ 
اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے اداروں آئی او ایم او یو این ایچ سی آر کے بیانات کے مطابق اس وقت پاکستان میں ٹینٹ اور شیلٹر گریڈ پلاسٹک شیٹس کی شدید قلت ہے۔آئی او ایم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانچ لاکھ جبکہ سندھ میں دو لاکھ افراد بغیر چھت کے کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ ادھر ایف اے او نے کہا ہے کہ اب تک ایک اندازے کے مطابق سیلاب سے پنجاب کے علاوہ تین صوبوں میں دو لاکھ جانور مر چکے ہیں،تاہم ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ اس وقت جو جانور بچ گئے ہیں،وہ بھی ویکسین اور چارہ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے نتیجے میں اموات کی دوسری لہر آ سکتی ہے،جسے روکنا اس وقت سب سے اہم ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیومنٹیرین افیئرز آفس کی ترجمان کے مطابق 460 ملین ڈالر میں سے 18کروڑ 20لاکھ ڈالر امداد مل چکی ہے،جو کل امداد کا 40 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 34613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش