0
Wednesday 29 Jan 2014 12:44

دہشتگرد عناصر اور سندھ حکومت سیاسی گٹھ جوڑ میں مصروف ہیں، آفاق احمد

دہشتگرد عناصر اور سندھ حکومت سیاسی گٹھ جوڑ میں مصروف ہیں، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن روکنے کی سازش برداشت نہیں کرینگے، دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے مسلسل آپریشن حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، دہشتگردوں اور قاتلوں سے سیاسی گٹھ جوڑ متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ صرف گزشتہ دوسالوں میں اس شہر میں 5230 افراد سے زیادہ بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیا گیا ہے لیکن سندھ حکومت اور وفاقی حکومت دہشتگردوں اور قاتلوں کی گرفتاری کرنے میں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

 آفاق احمد نے کہا کہ پہلے بھی دہشتگردوں اور قاتلوں کو NRO کے تحت رہا کرایا کیا گیا اور اب پھر قاتلوں کو گرفتاری سے بچانے کیلئے دہشت گرد عناصر اور سندھ حکومت سیاسی گٹھ جوڑ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مسلسل آپریشن حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اور حکومت سیاسی مفادات کی خاطر آئین کی پامالی سے گریز کرے۔ آفاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کیعوام لاوارث نہیں، ہم کراچی آپریشن روکنے کی کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 346202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش