0
Thursday 30 Jan 2014 09:20
ہم اور ہماری عوام ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، ترک وزیراعظم

ایران اور ترکی کے درمیان صدیوں سے قائم بھائی چارہ، محبت اور دوستی بے مثال ہے، رہبر انقلاب اسلامی

ایران اور ترکی کے درمیان صدیوں سے قائم بھائی چارہ، محبت اور دوستی بے مثال ہے، رہبر انقلاب اسلامی
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے بدھ کے روز تہران میں انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری ایران اور ترکی کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک میں بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کی ویب سائیٹ کے مطابق ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے بدھ کی شام آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور ترکی کے درمیان صدیوں سے قائم بھائی چارے، محبت اور دوستی کو بے مثال قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود وسیع اور گہرے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ اسلامی انقلاب کے سربراہ نے ترکی کے وزیراعظم کی جانب سے تہران کے اس سفر کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط کئے جانے پر تہران اور انقرہ کی جانب سے سنجیدگی کے مظاہرے کو اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سنجیدگی دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے اور تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ترکی اور ایران کی عوام کے درمیان رجحانات اور قلبی روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ 

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے ترکی کے صدر اور عوام کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلام پہنچانے کے بعد اس بات کا اظہار کیا کہ ہم اور ہماری عوام ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ رجب طیب اردوغان نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور دوسری اہم حکومتی شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں کو اہم قرار دیتے ہوئے مختلف معاہدوں پر دستخط کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی اس بات کی امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان روز بروز بڑھتے تعلقات اور روابط خطے اور دنیا کے لئے نمونہ عمل بن جائیں گے۔ رجب طیب اردوغان نے ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات اور روابط کے لئے بنائے جانے والی کمیٹی کے معاملے پر متفق ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اتنا زیادہ آگے بڑھائیں گے کہ گویا دو ملکوں کے وزراء ایک کابینہ میں مصروف عمل ہوں۔
خبر کا کوڈ : 346672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش