0
Tuesday 4 Feb 2014 15:01
مسلح افواج کی قربانیاں قابل فخر ہیں

پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا، کوئی ایک جماعت یا ادارہ تنہا دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتا، نواز شریف

پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا، کوئی ایک جماعت یا ادارہ تنہا دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے جمہوریت پاکستان کا مستقبل ہے کوئی جماعت یا ادارہ اکیلا دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا۔ پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ قوم کو مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں قومی سلامتی کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ملک کو امن و امان اور اندرونی سلامتی کے مسائل کا سامنا ہے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی ہوگی تو سب کو انصاف ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا جمہوریت ملکی ترقی کے لئے ناگزیر اور پاکستان کا اثاثہ ہے۔ نواز شریف نے کہا تمام پاکستانیوں کو عزت و آبرو کی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ قوت برداشت اسلام کا اہم ترین جزو ہے۔ برداشت کی روایت کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کوئی ایک جماعت یا ادارہ تنہا دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتا، پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عسکری اور غیر عسکری معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔
خبر کا کوڈ : 348261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش