0
Saturday 21 Aug 2010 11:12

صیہونی حکومت کی یہ حیثیت نہیں کہ وہ ایران پر حملہ کرے،ایرانی صدر

صیہونی حکومت کی یہ حیثیت نہیں کہ وہ ایران پر حملہ کرے،ایرانی صدر
تہران:اسلام ٹائمز-اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی یہ حیثیت ہی نہیں ہے کہ وہ ایران پر حملہ کر سکے۔ایرانی صدر نے جمعے کے دن الجزیزہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ایران اپنی سرزمین پرحملہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیے گا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں رکھتی اور اس حکومت کی اب مشرق وسطی میں کوئي حقیقت نہیں رہی ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ خلیج فارس  کے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر اور دوست ممالک ایران کے خلاف فوجی حملے کے لئے اپنی سرزمیں کے استعمال کئے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے حکام دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ ہیں،اور امریکہ اور صیہونی حکومت کی حالیہ دھمکیوں کا ھدف ایران اور اس کے ہمسایہ ملکوں میں کشیدگي پیدا کرنا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 34869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش