0
Thursday 6 Feb 2014 19:36

پاکستان کے حالات اور آنے والی تبدیلی پر گہری نظر ہے، امریکہ

پاکستان کے حالات اور آنے والی تبدیلی پر گہری نظر ہے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ڈیلی بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں مکمل طور پر خود مختار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا اتحادی ہے اور امریکا پاکستان کو پرامن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر جین ساکی نے ڈرون حملوں کے آپریشنل معاملات پر تبصرے سے معذرت کی۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کو امن کے لئے ضروری سمجھتی ہے تو وہ اس کیلئے خود مختار ہے، امریکہ نہ اس سلسلے میں کوئی رائے زنی  نہیں کرے گا اور نہ ہی ان مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرے گا۔ دوسری طرف امریکا نے اپنے شہریوں کو بلا ضرورت پاکستان کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو زیادہ بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے بھی منع کیا گیا ہے، جب کہ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی سفارتی سروسز بھی معطل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 349024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش