0
Friday 7 Feb 2014 23:44

قیام امن کیلئے کسی کو کندھوں پر بھی اٹھانا پڑا تو تیار ہیں، پرویز رشید

قیام امن کیلئے کسی کو کندھوں پر بھی اٹھانا پڑا تو تیار ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لئے ہر قدم اٹھایا جائے گا اس کے لئے اگر کسی کو کندھوں پر بھی اٹھانا پڑا تو ایسا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات پر آج حکومتی کمیٹی اپنی تجاویز دے گی، کمیٹی کی تجاویز سے امن کی طرف مزید قدم آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی عالمی سطح پر حمایت کی گئی ہے جب کہ امریکا نے تو اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ سب نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اپنی مشکلات کو حل کرنے میں جلد کامیاب ہو جائے۔

سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ میں انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ انہوں نے اتنی مہنگے اور بڑے بڑے وکلا کی خدمات حاصل کیں لیکن اس کے باوجود وہ جہاں پھنس گئے یہ کام تو ہم مفت کروا رہے تھے، انہیں بھاری بھرکم فیسوں کی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا صوبائی حکومتوں کا کام ہے وفاق اس میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا، اس کی قانون سازی بھی صوبوں نے ہی کرنی ہوتی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 349413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش