0
Monday 10 Feb 2014 15:55

جامعہ کراچی میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم ’’ اصحاب ‘‘ کی موجودگی کا انکشاف

جامعہ کراچی میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم ’’ اصحاب ‘‘ کی موجودگی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی مادر علمی جامعہ کراچی میں بین الاقوامی جہادی تنظیم القاعدہ کی ذیلی تنظیم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اصحاب نامی تنظیم جو القاعدہ کی ذیلی تنظیم تصور کی جاتی ہے اس تنظیم کی جامعہ میں موجودگی کا انکشاف جامعہ کراچی میں قابل اعتراض مواد اور القاعدہ نیٹ ورک کی سی ڈیز کی تقسیم کے باعث ہوا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس اور رینجرز کو جاری خط ميں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کی آرٹس لابی ميں القاعدہ نيٹ ورک کی جانب سے سی ڈیز اور کتابچے تقسیم کئے گئے، جب کہ مراسلے ميں وائس چانسلر اور شعبے کے سربراہ کو اعتماد میں لے کر واقعہ کی تفتیش کرنے کا بھی کہا گيا ہے۔ مراسلے کے مطابق تقسیم کی جانے والی سی ڈیز اور کتاب پر پروڈکشن ہاؤس الاصحاب کا لوگو بھی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 350172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش