0
Tuesday 18 Feb 2014 01:02

ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق ایم کیو ایم کے خدشات کو دور کیا جانا چاہیئے، گورنر سندھ

ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق ایم کیو ایم کے خدشات کو دور کیا جانا چاہیئے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن پر ایم کیو ایم کے خدشات دور کئے جانے چاہیئں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور مجرموں کے خلاف کارروائی کے لئے بلند حوصلے چاہئیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشکل حالات میں کام کررہے ہیں، کچھ علاقوں میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ایک ہزار سی سی ٹی وی نصب کئے جارہے ہیں اور امید ہے کہ ان اقدامات سے جرائم میں مزید کمی آئے گی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ جب سے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوا ہے تب سے جرائم پیشہ عناصر اسے ناکام بنانے کی کوششیں کررہے ہیں، ایم کیو ایم کےکارکن لاپتا ہورہے ہیں اور ان کی لاشیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن پر ایم کیو ایم کو خدشات ہیں جنہیں دور کیا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 352745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش