0
Tuesday 18 Feb 2014 00:55

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین کے مائیک بند کئے جانے پر شدید ہنگامہ آرائی

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین کے مائیک بند کئے جانے پر شدید ہنگامہ آرائی
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ایم کیو ایم کے اراکین کے مائیک بند کئے جانے پر شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا جس کے بعد اسپیکر کو اجلاس کل تک ملتوی کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن دیوان چند چاؤلہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں ہندو برادری کی لڑکیوں کو اغوا کرکے جبری مسلمان کرکے شادیاں کیں جارہی ہیں، اس صورتحال کی وجہ سے ہندو برادری کے لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں، باب الاسلام سندھ میں کوئی مجاہد ہے جو ہندوؤں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق تحفظ فراہم کرے، اس دوران دیوان چند چاؤلہ جذباتی انداز میں تقریر کررہے تھے تو اجلاس کی صدارت کرنے والی ڈپٹی اسپیکر نے ان کا مائیک بند کرادیا اور کہا کہ کوئی انہیں پانی پلائے۔

ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن کا مائیک بند کئے جانے اور ایوان میں بولنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف ایم کیو ایم کے اراکین نے ’’گو ڈپٹی اسپیکر گو‘‘ کے نعرے لگا کر ایوان کو سر پر اٹھالیا، شور شرابے کے باعث اجلاس 10 منٹ کے لیے ملتوی کردیا گیا جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو غنڈہ گردی نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی جگہ اسپیکر آغا سراج درانی اجلاس کی صدارت کرنے آئے تو ایم کیو ایم کے ارکان نے ڈیسک بجاکر ان کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 352742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش