1
0
Tuesday 18 Feb 2014 21:58

حضور اکرم (ص) کا جشن میلاد منانے کیلئے خواتین بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں، نرید فاطمہ

حضور اکرم (ص) کا جشن میلاد منانے کیلئے خواتین بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں، نرید فاطمہ
اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شعبہ خواتین ملتان کے زیراہتمام نشتر میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل میں میلاد مصطفےٰ (ص)کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنما اور معروف سکالر نرید فاطمہ نے کہا کہ تاجدار کائنات (ص) کی آمد سے پوری جہان میں خوشیاں ہی خوشیاں پھیل گئی، عرش فرش خوشیوں سے جھوم اٹھے۔ فرشتے نازاں و فرحاں تھے۔ آج بھی تمام مسلمان اپنے نبی (ص)کی ولادت مبارکہ کا جشن پورے اہتمام اور شان و شوکت کے ساتھ مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات(ص)کے آنے سے پہلے عورتوں کو کوئی مقام حاصل نہیں تھا۔ مگر نبی رحمت (ص) کی آمد سے جہاں ہر محروم اور پسماندہ طبقے کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ عطا ہوا وہیں خواتین کو بھی عزت اور عظمت کا وہ مقام عطا ہوا جس کی مثال کائنات انسانی میں نہیں ملتی۔

اُنہوں نے کہا کہ آج ہم پہ فرض ہے کہ اس نعمت کے شکرانے کے طور پر حضور اکرم (ص)کے میلاد کا جشن خواتین بھی اس طرح منائیں کہ دنیا کو پتا چلے کہ خواتین اپنے نبی(ص) سے محبت میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ آج کی عورت کو مغرب کی تقلید چھوڑ کر اپنے پیارے نبی(ص) کی سیرت پاک پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور اسی سانچے میں ڈھل کر ان کی گود میں پلنے والی نئی نسل کی تربیت کی ضرورت ہے۔ اگر آج کی عوت اپنے نبی(ص) کی سیرت پاک کے مطابق معاشرے کی تربیت کرنا شروع کر دے تو مصطفوی انقلاب میں آنے والی ہر رکاوٹ خود بخود ختم ہوجائے گی۔ کانفرنس کی صدارت نشتر میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل کی چیف وارڈن ڈاکٹر ہما قدوسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر نگینہ زیبر خان تھیں۔
خبر کا کوڈ : 353113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
آپﷺ کی صحیح طور پر تاریخ پیدائش کیا ہے؟
ہماری پیشکش