0
Saturday 22 Feb 2014 21:51

اب وقت آگیا ہے کہ شرپسندوں اور دہشتگردوں کیخلاف بھرپور آپریشن کیا جائے، علامہ اقتدار نقوی

اب وقت آگیا ہے کہ شرپسندوں اور دہشتگردوں کیخلاف بھرپور آپریشن کیا جائے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین شہدائے پاکستان کے خانوادوں کے ساتھ ہے۔ جو لوگ ہمارے بے گناہ اور نہتے شہریوں، پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گذشتہ روز پشاور میں شہید ہونے والے میجر جہانزیب عدنان کے والد لیفٹینٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمد نور سے اُن کے بیٹے کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ان درندہ صفت نام نہاد انسانوں سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں وہ ملک اور قوم دونوں کے دشمن ہیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے آرمی چیف راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ اگر آپ کو پاکستانی عوام کے لاشے نظر نہیں آتے تو کم از کم اپنے فوجی بھائیوں کی لاشوں کو دیکھ لیں، آخر کب تک ہم اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھاتے رہیں گے۔ آج پوری قوم آپ کے انتظار میں ہے ان حکمرانوں کے پاس قوت فیصلہ نہیں ہے، خدا نہ کرے کہ کہیں عوام یہ نہ سمجھے کہ آپ میں بھی قوت فیصلہ نہیں ہے۔ اب وقت آگیا ہے ان شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 354511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش