0
Sunday 23 Feb 2014 14:30

کراچی کی 24 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم جاری، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

کراچی کی 24 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم جاری، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کی طرز کی حکمت عملی اپناتے ہوئے شہر کی 24 یونین کونسلز میں آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے پہلے مرحلے میں کراچی کی 24 یونین کونسلز میں آج بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، پولیو مہم کے دوران شام 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے جب کہ رضا کاروں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ شہر کی جن یونین کونسلز میں آج انسداد پولیو مہم کے تحت بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں ان میں گلبرگ یونین کونسل8، صدر یونین کونسل 9، سائٹ یونین کونسل 9،8،7، اورنگی ٹاؤن یونین کونسلز 2،1، 13، لانڈھی یونین کونسلز 2،1، بن قاسم ٹاؤن یونین کونسلز 4،3،2، بلدیہ یونین کونسلز 4،3،2،1، گلشن اقبال یونین کونسلز 13،12،11،10 اور گڈاپ یونین کونسلز نمبر 8،5،4 شامل ہیں۔

دوسری جانب شہر کی بہت سے علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے اور انسداد پولیو مہم کا عملہ نہ پہنچنے کے باعث پولیو مہم تاخیر کا شکار ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں کی سیکیورٹی کی خاطر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 27 اور 28 فروری کو شروع ہوگا جبکہ آخری مرحلے میں 2 مارچ کو کراچی کی مختلف یونین کونسلز میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 354694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش