0
Tuesday 25 Feb 2014 17:50
اے ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے

طالبان جبر اور ہم صبر والے ہیں، انکا طرز عمل شریعت نہیں شرارت پر مبنی ہے، فیصل رضا عابدی

طالبان جبر اور ہم صبر والے ہیں، انکا طرز عمل شریعت نہیں شرارت پر مبنی ہے، فیصل رضا عابدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور وائس آف شہداء کے ترجمان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اے ٹی آئی کے کارکنان پر جھوٹے، بے بنیاد مقدمات، گرفتاریوں اور انکے گھروں پر پولیس چھاپوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے خوف زدہ حکمران محب وطن لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، موجودہ حکمران داخلی اور خارجی سطح پر ناکام ہوگئے ہیں، اے ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے کوئی اے ٹی آئی کے کارکنوں کو تنہا نہ سمجھے پوری قوم انکے ساتھ ہے، قومی دھارے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اے ٹی آئی کے نوجوانوں پر فخر ہے، ان کے عزم و حوصلے کو ریاستی جبر سے نہیں توڑا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام 27 فروری کو اسلام آباد میں ہونیوالے امن سمینار کی دعوت دینے آنیوالے مرکزی میڈیا سیل کے ترجمان محمد اکرم رضوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیگناہوں کا قتل عام انسانیت کیخلاف سب سے بڑا گھناؤنا جرم ہے، طالبان کا طرز عمل شریعت نہیں شرارت پر مبنی ہے، حکومت دو ٹوک الفاظ میں ریاست مخالف دہشت گردوں سے مذاکرات ختم کرکے ملک سلامتی کیلئے آپریشن کا اعلان کرے، طالبان جبر اور ہم صبر والے ہیں قوم تشدد اور فساد کے علمبرداروں سے شدید نفرت کرتی ہے، پاک فوج کو دشمن کہنے والے پاکستان کے غدار ہیں، فسادیوں کو اثاثہ سمجھنے کی ریاستی سوچ چھوڑنا ہوگا، امریکہ اور طالبان نواز عناصر امن کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ فیصل رضا عابدی کا مزید کہنا تھا پنجاب حکومت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا امن تباہ کرنیوالے وی سی ڈاکٹر مختار کو فوری تبدیل کرکے کوئی فرض شناض وی سی تعینات کیا جائے، تاکہ طلبہ برادری میں بے چینی اور اضطراب مزید فروغ نہ پا سکے۔
خبر کا کوڈ : 355423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش