0
Wednesday 26 Feb 2014 19:30

طالبان اور جماعت اسلامی ایک سکے کے دو رخ ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے، اینٹی طالبان کانفرنس

طالبان اور جماعت اسلامی ایک سکے کے دو رخ ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے، اینٹی طالبان کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ نے طالبان کو ریاست کا نمبر ایک دشمن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کی حمایت کو سنگین جرم قرار دیا جائے اور حکومت مذاکرات ختم کرکے طالبان کے خلاف فوری آپریشن کرے۔ اینٹی طالبان کل جماعتی کانفرنس کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تمام پرامن، محب وطن طبقات ریاست مخالف طالبان کے خلاف متحد ہوجائیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں گو طالبان گو تحریک چلائی جائے گی اور 28 فروری جمعہ کو ملک بھر میں اینٹی طالبان ڈے منایا جائے گا، جبکہ 15 مارچ کو شان رسول کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ مشترکہ اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ طالبان کے حامیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور آئین کو نہ ماننے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ گرفتار دہشت گردوں کا فوری ٹرائیل کر کے انہیں سزائیں دی جائیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ مشترکہ اعلامیہ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ طالبان کی اندورنی اور بیرونی فنڈنگ کے تمام ذرائع بھی ختم کئے جائیں اور پاکستان میں مداخلت کرنے والے ممالک سے دو ٹوک بات کی جائے۔ طالبان اور جماعت اسلامی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 355852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش