0
Wednesday 26 Feb 2014 22:37

کسی ادارے کو گلگت بلتستان کے وسائل کی بندربانٹ کا اختیار نہیں، سعید الحسنین

کسی ادارے کو گلگت بلتستان کے وسائل کی بندربانٹ کا اختیار نہیں، سعید الحسنین
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کے سب سے زیادہ حقدار یہاں کے مقامی افراد ہیں۔ کسی ادارے کو ہمارے قدرتی وسائل کی بندر بانٹ کا اختیار حاصل نہیں ہے اور اگر زبردستی کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ دنیا کی نظریں گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کی طرف لگی ہوئی ہیں اراکین کونسل اور ممبران اسمبلی اپنے ذاتی مفادات کی خاطر علاقے کو گروی رکھنے سے باز آ جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمیں پاکستان گلگت ڈویژن کے  ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کچھ ناعاقبت اندیش اہلکاروں نے ناقص قوانین KANA ڈویژن سے پاس کروا کر علاقے میں نافذ کرنے کی کوشش کی جسے اس علاقے کے عوام نے مسترد کیا ہے۔ اب گلگت بلتستان کونسل کے ذریعے عوام دشمن رولز بنوا کر گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کی بندر بانٹ کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ غیر مقامی افراد یا کمپنیوں کو اس علاقے کے قدرتی وسائل کے استفادے کیلئے لائسنسز کا اجراء کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے اور بلوچستان جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا متعلقہ اداروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے جو یہاں کے عوام کے مفاد کے خلاف ہو۔
خبر کا کوڈ : 355890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش