0
Friday 28 Feb 2014 10:33

وزیرستان میں سرجیکل اسٹرائیکس، طالبان کی 40 فیصد قوت ختم

وزیرستان میں سرجیکل اسٹرائیکس، طالبان کی 40 فیصد قوت ختم
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فصائی سرجیکل اسٹرائیک (فاسٹ ٹریک) حملوں کے باعث طالبان کی 40 فیصد قوت ختم کر دی گئی ہے اور ان حملوں کے باعث اب عسکریت پسند گروپ منتشر ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جا رہی ہے اور کارروائیوں میں جدید ترین پاکستانی آپریشنل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، آئندہ چند دنوں میں فاسٹ ٹریک فضائی کارروائیوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا اور عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ تمام حملے اہداف پر کیے جائیں اور ان حملوں کے نتیجے میں آبادی متاثر نہ ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ حتمی آپریشن کی منظوری تک فاسٹ ٹریک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ حکومت اب بھی اس بات پر قائم ہے کہ مذاکرات کا عمل کامیاب بنایا جا سکے اور طالبان غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کر دیں۔ طالبان کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر مشروط جنگ بندی کی اپیل سے طالبان شوریٰ کو آگاہ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے ان میں مشاورت ہو رہی ہے اور مولانا سمیع الحق کی واپسی کے بعد مذاکراتی عمل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔ مبصرین کے مطابق عی ممکن ہے بوکھلاہٹ اور پریشانی کے نتیجے میں طالبان عارضی طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 356395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش