0
Saturday 1 Mar 2014 22:11

یوکراین میں فوجی مداخلت، روس کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی، اوباما کی دھمکی

یوکراین میں فوجی مداخلت، روس کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی، اوباما کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ یوکراین سیاسی افراتفری کے دوران میں روس نے امریکی انتباہ کے باوجود مزید 6 ہزار فوجی کریمیا بھجوا دیئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ واشنگٹن کو یوکراین میں روسی فوج کی مداخلت کے حوالے سے خبروں پر شدید تشویش ہے، اوباما کا کہنا تھا یوکراین کی خودمختاری میں کسی بھی قسم کی مداخلت تباہ کن ہو گی جس کی روس کو بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی۔ دوسری جانب یوکراین کے عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوو نے امریکی صدر باراک اوباما سے اپیل کی کہ وہ روس کی جانب سے کریمیا میں سرکاری عمارتوں اور سیوسٹو پول کے ہوائی اڈے پر فوج کے ذریعے سے قبضہ کو فوری طور پر رکوایا جائے۔ جب کہ روس نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ یوکراین میں ان کی فوج چڑھائی کر رہی ہے، یوکرائن کے ساتھ معاہدے کے تحت اس کی فوجوں کی موجودگی پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں گزشتہ 2 ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بعد گزشتہ ہفتے مشتعل مظاہرین نے معزول صدر وکٹر یانوکووچ کی سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے وہ روپوش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 356957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش