0
Monday 10 Mar 2014 00:46

الخدمت فائونڈیشن تھر کے قحط زدگان کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمن

الخدمت فائونڈیشن تھر کے قحط زدگان کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمن
اسلام ٹائمز: الخدمت فائونڈیشن کے تحت تھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مِٹھی کے 300 خاندانوں میں خشک راشن، دودھ اور گوشت کر دیا گیا۔ الخدمت اور پیما نے 4 ڈاکٹرز، 12 پیرامیڈیکل سٹاف اور 2 ایمبولینس کی مدد سے مِٹھی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 900 سے زائد مریضوں کو مفت ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ الخدمت فائونڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری نے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو تھر پارکر میں الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک خشک راشن، دودھ، گوشت اور ادویات پر مشتمل 2 ٹرک امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکا ہے جس کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ الخدمت فائونڈیشن کے وفود نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور مقامی انتظامیہ سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ اِس وقت علاقے میں بچوں کے لئے دودھ، خشک راشن، بسکٹ اور ادویات کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن حالات کی سنگینی کا جائزہ لیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اورآج ایک اور امدادی ٹیم الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر اعجاز اللہ خان کی سربراہی میں خشک گندم، دودھ اور ادویات پر مشتمل مزید سامان لے کر تھر روانہ ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 359836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش