0
Saturday 22 Mar 2014 20:14

سندھ حکومت میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے معاملات طے پا گئے، 5 وزارتیں ملیں گی

سندھ حکومت میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے معاملات طے پا گئے، 5 وزارتیں ملیں گی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت میں شمولیت کے لئے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات طے پاگئے ہیں جس کے تحت ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی اور لندن میں دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت متحدہ قومی موومنٹ کو 5 وزارتیں ملیں گی جبکہ 2 مشیر بھی مقرر کئے جائیں گے جن کے اختیارات اور عہدے صوبائی وزیر ہی کے برابر ہوں گے، ایم کیو ایم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت، اوقاف اور صحت کی وزارتیں ملیں گی جبکہ بلدیات، خزانہ، منصوبہ بندی اور داخلہ امور میں سے کوئی ایک وزارت ایم کیو ایم کو ملے گی۔

دونوں جماعتوں کے درمیان حتمی طور پر معاملات طے کرنے کے لئے گورنر ہاؤس کراچی میں آئندہ ایک دو روز میں اجلاس ہوگا جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، بابر غوری اور ڈاکٹر صغیر احمد شریک ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ، نثار کھوڑو اور شرجیل میمن شریک ہوں گے جس کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے صوبائی حکومت میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں میں ریفرنڈم بھی منعقد کرایا تھا تاہم کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اس سلسلے میں کوئی اعلان نہیں ہو سکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 364733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش