0
Sunday 23 Mar 2014 14:04

ڈی آئی خان، عالمی یوم آب کے موقع پر ایس پی او کے تعاون سے پانی بچاؤ تقریب

ڈی آئی خان، عالمی یوم آب کے موقع پر ایس پی او کے تعاون سے پانی بچاؤ تقریب
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم آب کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس پی او کے تعاون سے رورل ڈیویلپمنٹ کے زیراہتمام پانی بچاؤ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف تنظیموں اور سرکاری محکموں کے نمائندوں کے علاوہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد پینے کے پانی کے حوالے سے عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کیلئے تجاویز مرتب کرنا تھا۔ ایس پی او دفتر میں منعقد ہونیوالی اس تقریب میں میزبان تنظیم ایس پی اوکی نمائندگی وقاص احمدشہانی اور خالد فیاض نے کی جبکہ رورل ڈیویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے ملک ذیشان منیر، ساحل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے فاروق بلوچ، گولڈن ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے پیر عبدالوحید زکوڑی، سیڈ آرگنائزیشن کی طرف سے محمد رضاء خان، آواز ڈسٹرکٹ فورم کی طرف سے ابوالمعظم ترابی اور عنایت عادل نے شرکت کی۔ جبکہ میڈیا کی نمائندگی محمد فضل الرحمن اور محمد ریحان نے سر انجام دی۔ جبکہ پانی جیسے اہم مسئلہ پرمنعقد کی جانیوالی اس تقریب میں بار بار دعوت دینے کے باوجود بلدیہ ڈیرہ کی جانب سے کوئی اہلکار یا افسر شرکت نہ کرسکا۔ تقریب میں مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پانی انسان ہی نہیں بلکہ ہر اس ذی روح کی بنیادی ضرورت ہے کہ جو کرہ ارض پر سانس لے رہا ہے۔ پانچ دریاؤں کی سرزمین پاکستان ہو یا ملک کے سب سے بڑے دریا کا حامل ڈیرہ اسماعیل خان، عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولت جدید تقاضوں کے مطابق میسر نہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 364818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش