0
Sunday 23 Mar 2014 15:33

اسلام آباد سے کالعدم تحریک طالبان کے 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد سے کالعدم تحریک طالبان کے 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ حساس ادارے نے اسلام آباد سے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے شہر میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر حساس ادارے نے کارروائی کی، جس میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان شمالی وزیرستان سے ہے۔ حساس ادارے نے ملزمان سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کئے ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 364925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش