0
Sunday 23 Mar 2014 19:53

پاکستان میں بے غیرت بستے ہیں، زاہد محب اللہ

پاکستان میں بے غیرت بستے ہیں، زاہد محب اللہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے وقت سکھوں نے جن مسلمان لڑکیوں کو اغوا کیا تھا، وہ آج بھی سکھوں کے بچے جن رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام ہونیوالے احیاء نظریہ پاکستان مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی واضح کیا کہ احمد لدھیانوی اور منور حسن ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑے بے غیر ت بستے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انڈیا سے لڑیں گے اور جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی طور ہمارا دوست نہیں ہوسکتا۔ 

خبر کا کوڈ : 364973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش