0
Sunday 23 Mar 2014 23:43

کراچی پر اپنا حق جتانے والوں نے شہر کا مستقبل بوری میں بند کردیا ہے، معراج الہدیٰ صدیقی

کراچی پر اپنا حق جتانے والوں نے شہر کا مستقبل بوری میں بند کردیا ہے، معراج الہدیٰ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ آج نشتر پارک میں جمع ہونے والوں نے اعلان کیا ہے کہ سبز ہلالی پرچم ہمیشہ لہراتا رہے گا، کراچی میں رہنے والوں سے ان کے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے، ووٹروں اور جاگیرداروں کے خلاف بولنے والے آج پھر ان کے ساتھ اتحاد اتحاد کرنے حکومت میں جانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کی رابطہ عوام مہم کے اختتام پر نشتر پارک میں ہونے والے عظیم الشان تحفظِ پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ والوں نے عمران فاروق نے قاتلوں کو ملائیشیا کا جہاز بنا دیا ہے، جس کا کوئی سراغ نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر اپنا حق جتانے والوں نے شہر کراچی کے نوجوانوں کا مستقبل بوری میں بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دیں حالات ضرور بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار کہتی ہے کہ سندھ کے اندر آئی جی لگایا جائے لیکن ان کو سندھ کا آئی جی نہیں مل رہا۔
خبر کا کوڈ : 365018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش