0
Friday 28 Mar 2014 17:40

افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے، تاجر کنونشن

افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے، تاجر کنونشن
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک نمائندہ وفد جن میں محمدرمضان، محمدجمیل، محمدنواز، لطیف الرحمن شامل تھے، نے صوبائی نائب صدرسہیل احمداعظمی کی قیادت میں خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پہلے تاجر کنونشن میں شرکت کی۔ تاجروں نے ڈیرہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں، کرپٹ پولیس افسران و عملے کی بحالی، محکمہ فوڈ کے آئے دن بھاری جرمانوں، واپڈا کے محکمہ کی ناجائز لوڈشیڈنگ، جرمانوں، بھتہ خوری، سوئی گیس کے کمرشل کنکشنز، سی این جی کو چالو کرنے اور ترقیاتی کام کی بندش، جنوبی وزیرستان آپریشن کے باعث ڈیرہ شہر پہ پڑنے والے پانچ لاکھ آئی ڈی پیز کے اضافی بوجھ، اور ڈیرہ کی واحدتفریح گاہ دریائے سندھ کنارے کی بندش کے بارے میں آگاہ کیا۔ صوبہ کے تاجروں نے افغان مہاجرین کو وطن واپس روانہ کرنے اور انہیں پابند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ کسٹم موبائل، کنٹونمنٹ بورڈ کی زیادتیوں کے بعد ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی اور محکمہ فوڈ اور دیگر سرکاری اداروں کے آئے دن جرمانوں چھاپوں کوختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی، فرقہ واریت، افغان مہاجرین اور محسود قبائل کے بے پناہ بوجھ کے باعث انکم ٹیکس فری انڈسٹریل زون کھولنے کامطالبہ بھی کیا گیا۔ صوبہ بھر کے تاجروں نے تاجر کنونشن کے انعقاد پر چیمبر کے صدر زاہد اللہ شنواری، شرافت علی مبارک، حاجی محمدافضل کا شکریہ ادا کیا۔ کنونشن کے دوسرے سیشن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی بجائے صوبائی وزیر برائے صحت شوکت یوسفزئی اور وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان نے شرکت کی۔ صوبہ بھر کے تاجروں نے پی ٹی آئی کی حکومت سے ان کے تبدیلی کے نعرہ کو عملی جامہ پہنانے کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات تین سال قبل کے مقابلے میں زیادہ خراب ہیں۔ حکومت صرف اجلاسوں تک محدود ہے۔ عملی کام کی اشد ضرورت ہے۔ بصورت دیگر گنے چنے سرمایہ دار بھی یہاں سے دیگر صوبوں میں منتقل ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 366779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش