0
Sunday 6 Apr 2014 06:38

ایران اسلامی کو شیطانی منصوبوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، جنرل حسن فیروزآبادی

ایران اسلامی کو شیطانی منصوبوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، جنرل حسن فیروزآبادی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید حسن فیروز آبادی نے ایران کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا۔ مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افوج کے سربراہ نے ایران کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کی مداخلت پسندانہ قرارداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر صیہونی سازشی منصوبوں نے یورپی یونین کی قرارداد کی صورت میں سر اٹھایا ہے اور یہ قرارداد مکمل طور پر انسانی حقوق کے منافی ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید حسن فیروز آبادی کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے اس قرارداد میں اپنے کریہہ چہرے کو آشکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کا مداخلت پسندانہ اقدام اور ملت ایران کے لئے ذمہ داری معیّن کرنا، فتنہ گروں کے ساتھ اعلان یکجہتی اور ہمجنس پرستوں کی حمایت، یورپ کے سیاہ چہرے کو واضح کرنے کے لئے کافی ہیں۔ جنرل حسن فیروز آبادی نے مزید کہا کہ ایران اسلامی کو شیطانی منصوبوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، امریکہ، یورپ اور صہیونیوں نے ناکام جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے اور اس مرحلے پر ان کی شکست یقینی ہے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین نے جمعرات کو ایران کے خلاف اپنی قرارداد کے مسودے میں ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

قبل ازآں اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے یورپی پارلمینٹ کی قرارداد کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ وزارت خارجہ کے پریس آفس کے مطابق مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد ایران کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات اور ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے کچھ انتھا پسند اراکین نے صیہونی حکومت اور ایران مخالف دھڑوں کے زیر اثر اور اپنے آئندہ انتخابات کے لئے فائدہ اٹھانے کے لئے اس قرارداد کو منظور کروانے میں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کسی بھی سیاسی اور عالمی معیار و منطق کے مطابق نہیں ہے، بلکہ تعصب اور نسل پرستی سے بھری تاریخ کی یاد دلاتی ہے۔ محترمہ مرضیہ افخم نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد ایران کے لئے ذمہ داریوں کا تعین نہیں کرسکتی۔ ترجمان وزارت خارجہ نے یورپ کو نصحیت کی کہ تعاون کی راہیں بند کرنے کے بجائے درک مشترک اور باہمی احترام و مفادات کے اصولوں پر مبنی اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 369695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش