0
Tuesday 8 Apr 2014 22:33
جمہوریت کی مضبوطی کیلئے میڈیا کی آزادی انتہائی ضروری ہے

فوج کا احترام سب کو کرنا چاہیئے، مسلم لیگ نون اداروں کی عزت پر یقین رکھتی ہے، پرویز رشید

فوج کا احترام سب کو کرنا چاہیئے، مسلم لیگ نون  اداروں کی عزت پر یقین رکھتی ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ جمہوریت کی طاقت ہیں۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے میڈیا کی آزادی انتہائی ضروری ہے۔  والٹ بام فاریسٹ کے مئیر ندیم علی کی قیادت میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیراطلاعات پرویز رشید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویز رشید نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو بیرون ملک اچھے مقام پر دیکھ کر ہمیں خوشی ہوتی ہے، ہر پاکستانی کا دل اپنی قوم کیلئے دھڑکتا ہے چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے کیونکہ یہ جمہوریت کی طاقت ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے جو کہا، حکومت کا بھی وہی موٴقف ہے، فوج کا وقار اور اس کا احترام سب کو کرنا چاہیئے۔  سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت اداروں کی عزت پر یقین رکھتی ہے، پوری دنیا میں مہذب قومیں اداروں کا وقار اپنی پہلی ترجیح رکھتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 370753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش