0
Thursday 10 Apr 2014 06:15

ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو، وسیم اختر

ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اسلام آباد سبزی منڈی میں بم دھماکے'کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ حالیہ دہشت گردی کا واقعہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش ہے۔ حکومت ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچائے۔ 12برس سے جاری نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ نے عملاً پاکستان کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ رواں سال افغانستان سے نکل رہاہے اور اس کے لئے وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتاہے۔ ملک میں ہونے والے حالیہ دھماکے پاکستان دشمن عناصر کی کارستانی معلوم ہوتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن سے ملکی عزت ووقار کی بحالی اور عوام کے جان ومال کو تحفظ حاصل ہو۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مزید کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رائ، سی آئی اے اور موساد حالات خراب کررہی ہیں۔ وہ نہیں چاہتیں کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں۔ حکومت اور طالبان تمام سازشوں کو ناکام بنادیں۔ ملک میں اس وقت آگ وخون کا کھیل جاری ہے۔ کچھ لوگ طالبان کے ساتھ کامیاب ہونے والے مذاکرات نہیں دیکھ سکتے اور اس کے لئے وہ مسلسل آپریشن کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی جنگ سے نکلنے کا اعلان کیا جائے اور تمام وسائل عوام کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 371262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش