0
Monday 14 Apr 2014 23:20

ہم بلوچستان کے حالات اور مسائل کو نیک نیتی کی بنیاد پر حل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، محمد خان شاہوانی

ہم بلوچستان کے حالات اور مسائل کو نیک نیتی کی بنیاد پر حل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، محمد خان شاہوانی

اسلام ٹائمز۔ نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت اور بالخصوص وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔ عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے، انکی توقعات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے حالات اور مسائل کو نیک نیتی کی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ خود دلچسپی لے رہے ہیں کہ مسئلہ بلوچستان حل ہوں۔ نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں سب سے بڑا چیلنج امن و امان کا پیش تھا۔ انتخابات کے دوران ہم نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے وعدے کئے تھے اور عام عوام کے جان و مال محفوظ نہیں تھے۔ حکومت نے ہر ضلع میں مخلص ایماندار اور متحرک افسران کو تعینات کیا اور قانون کی عملدرآمد شروع کی۔ جس کی وجہ سے اب شہر، قومی شاہراہیں دکانیں اور گھر محفوظ ہو چکے ہیں۔

اس کیلئے ہم نے اپنی تمام توانائیاں صرف کی تھی۔ ضلع مستونگ میں امن و امان کے مسئلہ کی وجہ سے ہندو کمیونٹی علاقہ سے ہجرت کرگئی تھی۔ ہماری کوششوں اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے اب وہ دوبارہ آباد ہو رہے ہیں۔ جنکے لئے ذرائع تلاش کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے اور زراعت کی اہمیت سے انکار نہیں ہے۔ خضدار، دادو اور لورالائی ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے بلوچستان میں بجلی کا 75 فیصد مسئلہ حل ہوگا اور بجلی کی بہتری سے کاروبار زندگی اور زراعت مزید ترقی کے منازل طے کرسکے گی۔ نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ تمام ایم پی ایز فنڈز میں تعلیم سکولوں کے لئے خطیر فنڈز مختص کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 372871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش