0
Wednesday 16 Apr 2014 08:54
غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیاں آئندہ چند ماہ میں ختم ہوجائيں گی

ایران سائنسی اور ایٹمی ٹیکنالوجی میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھے گا، ڈاکٹر حسن روحانی

ایران سائنسی اور ایٹمی ٹیکنالوجی میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھے گا، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لئے کوشاں نہیں ہے، لیکن وہ سائنسی اور ایٹمی ٹیکنالوجی میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کل ایران کے جنوب مشرق میں واقع شہر زاہدان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ قدم بقدم ایٹمی مذاکرات کرتا رہے گا اور دنیا والوں پر ثابت کر دے گا کہ ماضی میں ایران کے بارے میں جو کچھ کہا گیا تھا وہ سب غلط تھا۔ ڈاکٹر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیاں آئندہ چند مہینوں کے دوران ختم ہوجائيں گی اور آئندہ برسوں کے دوران ملت ایران صوبۂ سیستان و بلوچستان سمیت سارے ملک میں ترقی و پیشرفت کا نظارہ کرے گی۔ ایرانی صدر نے اس عوامی اجتماع میں کہا کہ ایران کے تمام عوام بلاتفریق قوم  و مذہب اسلامی جمہوریہ ایران کے آئين کے مطابق مساوی شہری حقوق رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے سکیورٹی او امن و امان کو صوبۂ سیستان و بلوچستان کا  سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیام امن صوبے کے تمام لوگوں کا فرض ہے اور مسلح افواج سیستان و بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لئے عوام کی مدد کریں گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لئے کوشاں نہیں ہے لیکن وہ سائنسی اور ایٹمی ٹیکنالوجی میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھے گا، پانچویں مغوی کی رہائی بارے پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے، امید ہے جلد اس بارے میں پیشرفت ہوگی۔ زاہدان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ قدم بقدم ایٹمی مذاکرات کرتا رہے گا اور دنیا والوں پر ثابت کر دے گا کہ ماضی میں ایران کے بارے میں جو کچھ کہا گیا تھا وہ سب غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار ایران دشمن عناصر نے ہمارے ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوششیں کیں۔ صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیاں آئندہ چند مہینوں کے دوران ختم ہو جائیں گی۔ 
علاوہ ازیں اے این این کے مطابق ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے  اپنی سرحد پر دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے  کی پلاننگ کرلی ہے، جبکہ اس سلسلے میں پاکستان سے بھی موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ  پالیسی کمیٹی کے رکن منصور حقیقت پور نے مقامی روزنامے کو انٹرویو میں کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پاکستان سے ملحقہ سرحد پر اپنے اہلکار تعینات کر دیئے ہیں، جہاں دہشتگرد گروپوں سے مقابلے کے لئے پلاننگ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 373396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش