0
Sunday 27 Apr 2014 22:53

مخصوص لینڈ مافیا میدانوں اور پارکس پر قابض اور کاٹ کاٹ کر بیچ رہی ہے، شرجیل میمن

مخصوص لینڈ مافیا میدانوں اور پارکس پر قابض اور کاٹ کاٹ کر بیچ رہی ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ایک مافیا موجود ہے جو پیسے لے کر غیر قانونی کنکشن دیتی ہے لیکن واٹر بورڈ میں موجود کالی بھیڑوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔ کراچی میں فیملی پارک کے افتاح کے موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ شہر میں مخصوص لینڈ مافیا نے کھیلوں کے میدانوں اور پارکس پر قبضے کر رکھے ہیں، کہیں وہ انہیں کاٹ کاٹ کر بیچ رہی ہے اور کہیں اسے دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ کراچی سندھ کا دارالحکومت اور ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، یہاں کے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کو کبھی نہیں روکے گی، ہر ماہ کراچی کو 2 سے 3 فیملی پارکس کا تحفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا اس سلسلے میں جمعہ گوٹھ میں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔
 
شرجیل میمن نے کہا کہ سرکلر ریلوے کے لئے سب سے بڑا چیلنج تجاوزات ہیں، وزیر ریلوے نے وزیراعلیٰ سندھ کو سرکلر ریلوے پر تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب ڈیم میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے ضلع غربی اور وسطی میں پانی کا بحران ہے جس پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ایک مافیا موجود ہے جو پیسے لے کر غیر قانونی کنکشن دیتا ہے، واٹر بورڈ میں موجود کالی بھیڑوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی کو بے روزگارنہیں کرتی لیکن جو تنخواہ لے رہے ہیں وہ کام بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ارباب غلام رحیم کو اسمبلی میں آنے سے کسی نے نہیں روکا درحقیقت وہ تھر کی شکست کو قبول نہیں کر پا رہے۔
خبر کا کوڈ : 376911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش