0
Tuesday 29 Apr 2014 15:20

امریکا کا روس کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

امریکا کا روس کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکا اسی ہفتے روس کیخلاف نئی پابندیاں عائد کرے گا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق ان پابندیوں کے ذریعے روسی شخصیات، کمپنیوں کے علاوہ صدر ولادی میر پیوتن کے قریبی رفقاء کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مجوزہ نئی پابندیوں میں جدید ٹیکنالوجی سے متعلقہ روسی برآمدات اور روسی دفاعی صنعت سے متعلقہ کمپنیاں شامل ہوں گی، تاکہ ماسکو کو یوکرین کیخلاف اقدامات کی سزا دی جا سکے۔ واضح رہے کہ یوکرین میں روس کے حامی مسلح افراد نے درجنوں سرکاری عمارات اور دفاتر پر قبضہ کر رکھا ہے۔ وائٹ ہاوس کے اس بیان سے پہلے ہفتے کے روز گروپ سیون نے بھی روس کیخلاف مزید پابندیاں عاید کرنے کی منظوری دی ہے۔ جبکہ گروپ سیون کے اجلاس سے پہلے امریکا اور یورپی ملکوں نے روس کو محدود پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 377354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش