0
Wednesday 30 Apr 2014 05:43

پاک فوج کیساتھ قوم کی والہانہ محبت نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دِییے، ثروت اعجاز قادری

پاک فوج کیساتھ قوم کی والہانہ محبت نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دِییے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ قوم کی والہانہ محبت نے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دییے ہیں۔ پوری قوم افواج پاکستان اور دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج اور آئی ایس آئی کو منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی میڈیا پاکستان کی بجائے اپنے ملک کے اندرونی معاملات پر توجہ دے۔ گرمیوں کے آغاز میں ہی ہوشربا لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مہنگائی اور دہشتگردی کی چکی میں پسی عوام کو بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔ عوام کی تکالیف کا ازالہ صرف بیانات اور تقریروں سے نہیں ہو گا بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے اصل ملزمان کی تلاش کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال میں لائے جائیں اور جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے اصل حقائق قوم کے سامنے پیش کیے جائیں۔ آزادئ صحافت کے نام پر پاک فوج کیخلاف الزام تراشی کی بجائے عدالتی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔

راولپنڈی پریس کلب میں ورکرز تربیتی کنونشن سے مواصلاتی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات محض ڈھونگ ہیں۔ مولانا سمیع الحق طالبان کو جنگ کی تیاری کیلئے وقت دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیاں صرف کمیٹی کمیٹی ہی کھیل رہی ہیں جبکہ دہشتگرد بلاخوف و خطر پورے ملک میں خون کی ندیاں بہا رہے ہیں۔ قوم کو مزید بیوقوف بنانے کی بجائے وزیر اعظم مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کرکے فوجی آپریشن کی اجازت دیں۔ فوج کے وقار کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ اداروں کے درمیان ٹکراؤ قومی مفاد میں نہیں۔ حکومت حکمت و تدبر سے مسئلہ حل کرے۔ وزیراعظم سول ملٹری تعلقات کے تناؤ کو ختم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔

سُنی تحریک کے ڈویژنل صدر مفتی لیاقت علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین پر تشدد ریاستی دہشتگردی ہے۔ صدر، وزیر اعظم، وزیر داخلہ آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت بزرگ خواتین پر پولیس تشدد کا نوٹس لیں۔ ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پر امن احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے۔ تشدد کے ذریعے عوام کی آواز دبانے کی پالیسی اختیار نہ کی جائے۔ سُنی تحریک کراچی کے سابق امیر بلال سلیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اہلسنّت کیلئے سربراہ سُنّی تحریک ثروت اعجاز قادری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اہلسنّت کیخلاف سازشوں کا مقابل کرنے کیلئے کارکنان مرکز کی پالیسی پر گامزن رہیں۔ ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں حقوق اہلسنّت کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 377751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش