0
Friday 2 May 2014 22:11

ڈی آئی خان، زہریلے پانی کے جوہڑ میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان، زہریلے پانی کے جوہڑ میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقے میرن میں شوگر ملز سے خارج ہونے والے زہریلے پانی نے 13 افراد کی جان لے لی۔ گندم کی کٹائی کے لیے دامان کے علاقے سے آنے والے غریب کسان زہریلے پانی کے جوہڑ کے قریب سے گزر رہے تھے۔ ایک تیرہ سالہ بچی جوہڑ سے نکلنے والی زہریلی گیسز سے نیم بے ہوش ہوکر جوہڑ میں جاگری۔ اس کو نکالنے کے لیے دو افراد جوہڑ میں داخل ہوئے تو وہ بھی ہوش و ہواس کھو بیٹھے، ان کو بچانے کے لیے باقی لوگوں نے کوشش کی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے سب کے سب بےہوش ہو کر موت کی وادی میں پہنچ گئے۔ مرنے والے 13 افرا د کا تعلق ایک ہی علاقے سے بتایا جارہا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کافی عرصے سے کھڑے کیمکل زدہ زہریلے پانی میں کوئی پتھر بھی گرے تو ایسی گیسز خارج ہوتی ہیں جس سے انسان کا دم گھٹنے لگتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ لاشیں نکال لی ہیں جبکہ امدادی کاروائیاں تاحال جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ افسران کو فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دس کے قریب لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ ملز میں نصف سے زائد شیئرز کے مالک جہانگیر ترین ہیں۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین صوبے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 378648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش