0
Tuesday 29 Apr 2014 17:19

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منشی محمد حسین جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منشی محمد حسین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل میں زندانی اڈے کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے المعز شوگر ملز کے ٹھیکیدار منشی محمد حسین کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا۔ ٹھیکیدار منشی محمد حسین ولد سلطان سکنہ ویہاڑی، ملز کے کام کے سلسلے میں اراضی کے دورے پر گیا ہوا تھا۔ ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے جھنگ صدرکے رہائشی مسعود پرویز کی رپورٹ پر دو نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قاتلوں نے آکر پہلے منشی محمد حسین سے موٹر سائیکل کی چابی طلب کی، منشی محمد حسین نے جیسے ہی جیب میں ہاتھ ڈالا، حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ جس سے محمد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

خبر کا کوڈ : 377582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش