0
Sunday 19 Sep 2010 14:43

بلیک واٹر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،تحریک طالبان کا کام صرف ذمہ داری قبول کرنا ہے،امریکی صحافی

بلیک واٹر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،تحریک طالبان کا کام صرف ذمہ داری قبول کرنا ہے،امریکی صحافی
 نیویارک:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکا کے محقق صحافی وین میڈسن نے انکشاف کیا ہے کہ بلیک واٹر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔تحریک طالبان پاکستان امریکا کی مقرر کردہ دہشت گرد تنظیم ہے۔وین میڈسن نے اسپیشل رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان امریکا کے محکمہ خارجہ کی ہی دہشت گرد تنظیم ہے۔جس کے رہنما حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمان کو مغرب کے خلاف نام نہاد عالمی جہاد کیلئے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی جگہ مقرر کیا گیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے،بلیک واٹر کراچی،پشاور،اسلام آباد اور دیگر شہروں میں سی آئی اے کے احکامات پر دہشت گرد کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔جس کا الزام تحریک طالبان پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔کوئٹہ میں دہشت گردی کی بیشتر کارروائیوں میں بھی بلیک واٹر ملوث ہے۔اسی طرح امریکا کے شہر نیویارک میں ٹائم اسکوائر دہشت گردی کی سازش میں بھی تحریک طالبان پاکستان کا نام لیا گیا۔تحریک طالبان پاکستان کا کام محض الزامات اپنے سر لینا ہے۔
وین میڈسن کے مطابق پرویز مشرف کے دور میں بلیک واٹر کو پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی منظوری دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس انکشاف پر تحقیقی ٹیم کو ایف بی آئی اور سی آئی اے کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 37575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش