0
Monday 12 May 2014 00:54

کوئٹہ، ارباب عبدالظاہر کاسی کی عدم بازیابی کیخلاف اے این پی کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ، ارباب عبدالظاہر کاسی کی عدم بازیابی کیخلاف اے این پی کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام پارٹی کے سابق صوبائی صدر ارباب عبدالظاہر کاسی کی عدم بازیابی اور پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے فنڈز کی بندش کے خلاف اتوار کے روز ریلی نکالی گئی۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت اور اغواء کاروں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری رشید خان ناصر نے کہا ہے کہ ارباب ظاہر کے اغواء کے بعد ان کے خاندان کا تاوان ادا نہ کرنا پورے کوئٹہ شہر کے لئے مثال اور اغواء کاروں کیلئے چیلنج بن چکا ہے۔ جس پر ہم ارباب صاحب کی خاندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت کی نااہلی کی مذمت کرتے ہیں۔ جس نے ارباب ظاہر کے اغواء کیلئے آج تک اغواءکاروں کے خلاف کوئی پیشرفت کی نہ ہی چھاپہ مارا گیا۔ اگر چھاپہ مارا تو وہ بھی ہماری پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عنایت کے گھر پر، یہ ان کی بزدلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب ظاہر کی پارٹی اور صوبے کیلئے خدمات ہیں۔ حکومت اس سلسلے میں کارروائی کرکے ان کو بازیاب کرائے ورنہ عوامی نیشنل پارٹی وزیراعلٰی بلوچستان ہاؤس کے سامنے دھرنا دیکر اس وقت تک نہیں اٹھیں گے۔ جب تک ارباب ظاہر کو بازیاب اور انجینئر زمرک کے فنڈز کو ریلیز نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کوئٹہ شہر میں نالیوں اور پلازوں کی مد میں کرپشن کیلئے ایک منظم منصوبہ بنایا تاکہ جون سے قبل کرپشن کرکے رقم ہڑپ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی نالیوں اور پلازوں کیلئے سابقہ حکومت کے فنڈز استعمال ہو رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے جو میرٹ اور کرپشن کے خلاف آؤاز اٹھائی ہے، انہوں نے دوبارہ فنڈز رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پر ہم واضح کرنا چاہتے ہے کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سمیت پشتون ممبران کے فنڈز فوری طور پر ریلیز کریں۔ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بیرونی دورے ختم کیا جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت میں ایک پشتون قوم پرست الیکشن سے قبل جنوبی پشتونخوا کے نعرے لگا کر جب کامیاب ہوئے تو انہوں نے جنوبی بلوچستان کے نام سے حلف اٹھا لیا جو دوغلی پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم پرست جماعت نے ماضی میں پنجابی استعمار کے نعرے لگائے تھے لیکن آج پنجابی استعمار کے جہاز میں بیٹھ کر ایران اور دیگر ممالک کے دورے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکی ہے وہ زون اور جنوبی پشتونخوا کے نعروں میں نہیں آئینگے۔ بلکہ پشتون اور پشتونخوا کیلئے متحد ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے تاریخ قربانی سے بھری پڑی ہے۔ ظریف شہید سے لیکر آج تک ہمارے ہزاروں کارکن شہید ہو چکے ہیں اور آج بھی عوامی نیشنل پارٹی کے خلاف ظالم طبقہ سربرپیکار ہے لیکن ہم باچا خان کے پیروکار ہیں۔ ہم اس طرح سازشوں سے مرعوب ہونگے اور نہ ہی اپنے پیغام کو چھوڑینگے۔ بلکہ عوام کی حمایت سے باچاخان کے مشن کو عوام تک پہنچائیں گے مظاہرے کے دوران قرارداد پاس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارباب ظاہر کو بازیاب کیا جائے۔ پشتون ارکان اسمبلی کی فنڈز ریلیز کیا جائے اور بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

خبر کا کوڈ : 381542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش