0
Tuesday 13 May 2014 18:45
سکیورٹی فورسز پر حملے نہ رکے تو مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگا

وزیراعظم نیک نیتی سے طالبان کیساتھ مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی

وزیراعظم نیک نیتی سے طالبان کیساتھ مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
اسلام ٹائمز۔ طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم سرکاری کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے نہ رکے تو مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملوں سے طالبان سے مذاکراتی عمل پر منفی اثر پڑ رہا ہے، یہ سلسلہ نہ رکا تو مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگا۔ طالبان سے مذاکرات میں اب بھی بہت سی رکاوٹیں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت خون بہہ چکا اور قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ وزیراعظم نیک نیتی سے مذاکراتی عمل کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو باتیں کہی ہیں وہ پارلیمنٹ سے متعلق ہیں، انہیں یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 382091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش