0
Sunday 26 Sep 2010 10:43

امریکا میں نصابی کتب سے اسلامی مواد خارج کرنے کی قرارداد منظور

امریکا میں نصابی کتب سے اسلامی مواد خارج کرنے کی قرارداد منظور
اسلام ٹائمز- روزنامہ جسارت کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آئن میں گزشتہ روز ٹیکساس بورڈ آف ایجوکیشن کے اجلاس میں ٹیکساس کے اسکولوں میں پڑھائی جانے والی نصابی کتابوں میں سے اسلامی مواد خارج کرانے کے لیے قرارداد منظور کر لی گئی۔ اس قرارداد کے تحت پبلشرز کو انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر وہ ٹیکساس کے اسکولوں کے لیے نصابی کتابیں فروخت کرنا چاہتے ہیں تو نصابی کتابوں میں اسلامی مواد اور عیسائیت کے خلاف مواد اور زبان شامل کرنے سے گریز کریں۔ بورڈ کو موصول ہونے والی کئی شکایات کے مطابق ناشر اپنی کتابوں میں عیسائیت کو فروغ دینے کے بجائے اسلامی تعلیمات کا زیادہ حصہ شامل کر رہے ہیں گو عیسائی مذہب ملک کی بنیاد ہے۔ اس شکایت کے مطابق ٹیکساس کی نصابی کتابوں میں ان کے عیسائی مذہب سے دگنا زیادہ اسلامی تعلیمات، حقائق اور روایات شائع کی جا رہی ہیں۔ 6 کے مقابلے میں 7ووٹوں کے ساتھ اکثریت کی رائے سے منظور ہونے والی اس قرارداد میں پبلشروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ وہ نصابی کتابوں میں اسلامی مذہبی مواد کم سے کم شامل کریں۔ واضح رہے کہ ٹیکساس کا شمار امریکا کی بڑی نصابی کتابوں کی مارکیٹس میں کیا جاتا ہے اور یہاں سے منظور ہونے والی قرارداد ملک بھر کی پبلشنگ صنعت پر اثر انداز ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 38244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش