0
Thursday 15 May 2014 22:18

کشمیری قوم کسی بھی صورت میں قابض فوج اور پولیس کے مظالم، دھونس اور دباؤ کے آگے نہیں جھکے گی، علی گیلانی

کشمیری قوم کسی بھی صورت میں قابض فوج اور پولیس کے مظالم، دھونس اور دباؤ کے آگے نہیں جھکے گی، علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پولیس کی بربریت کے خلاف اور نظربندوں کی فوری رہائی کے سلسلے میں مکمل ہڑتال کرنے پر پوری قوم کو شکریہ اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آج کی ہڑتال پولیس کی جبر و زیادتیوں اور نوجوانوں کی بلاوجہ گرفتاری کے خلاف پوری قوم کا احتجاج تھا، تاکہ پولیس کشمیری قوم پر کی جانے والی جارحیت اور بربریت سے باز آجائے اور جو ظالمانہ اور گھناؤنا کھیل پولیس کھیل رہی ہے کشمیری قوم ان جبر و زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور کسی بھی صورت میں قابض فوج اور پولیس کے مظالم، دھونس اور دباؤ کے آگے نہیں جھکے گی، کیونکہ یہاں کے عوام گزشتہ 67 سال سے بھارت کے جبری قبضے کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں اور بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں اور آزادی کے حصول کے لئے جو بھی قربانیاں کشمیری عوام نے دی ہیں، ان کی ہر سطح پر حفاظت کی جائے گی اور مستقبل میں بھی تحریکِ آزادی کے لئے جن قربانیوں کا تقاضا ہوگا وہ تقاضا بہر صورت پورا ہوگا اور تحریک آزادی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، علی گیلانی نے کہا کہ کوئی بھی ظلم، جبر، تشدد، گرفتاریاں، طاقت، دھونس اور دباؤ کشمیری قوم کو حصول آزادی سے نہیں روک سکے گی۔ کشمیری قوم نے ہردستِ جفا کیش کا مقابلہ عزم و ہمت اور حوصلہ سے کیا ہے اور ان کی قربانیاں تاریخ کا ایک سنہری باب ہیں، سید علی گیلانی نے کہا ہماری قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور فتح ہماری آزادی پسند قوم کی ہوگی، کیونکہ ہماری تحریک آزادی مبنی برحق ہے اور جب بھی طاقت اور حق و صداقت کا مقابلہ ہوا تو فتح حق و صداقت ہی کی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 382894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش