0
Sunday 18 May 2014 11:45

شریعیت کی کوئی گنجائش نہیں، برطانیہ آنے والوں کو ہماری ثقافت اپنانا ہو گی، برطانوی وزیر ثقافت

شریعیت کی کوئی گنجائش نہیں، برطانیہ آنے والوں کو ہماری ثقافت اپنانا ہو گی، برطانوی وزیر ثقافت
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر ساجد جاوید نے کہا ہے کہ برطانیہ آنے والوں کے لیے انگریزی سیکھنا اور ہماری طرز زندگی کا احترام ضروری ہے۔ برطانیہ کے وزیر ثقافت نے سنڈے ٹیلیگراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انگریزوں کے قانونی نظام میں شریعہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی وزیر ساجد جاوید نے یہ باتیں اس وقت کہیں جب برطایہ کے شہروں لندن، برمنگھم، بریڈفورڈ اور مانچسٹر میں شرعی عدالت کا قیام عمل میں آیا ہے۔ برطانوی وزیر نے کہا ہے کہ جہاں لوگ اپنے ذاتی معاملوں کا ذاتی طور پر انتظام کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے، لیکن برطانوی قانون میں شریعت قانون کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ساجد جاوید نے برمنگھم کے سرکاری سکولوں میں مسلمان کیمونٹی کے ذریعے اسلامی نظام تعلیم اختیار کیے جانے کو بھی ایک سازش قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ ساجد جاوید نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مسلمانوں سمیت تارکین وطن کی اکثریت برطانیہ کے باقی سماج سے ہم آہنگ ہونے کی خواہش رکھتی ہے۔ اسکے ساتھ ہی 2010 میں برومزگروو سے کنزرویٹیو پارٹی کے رکن پارلیمان جاوید نے ان تارکین وطن کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے جو ایک عرصے سے برطانیہ میں قیام پذیر ہیں اور ابھی تک ملک کی زبان نہیں بول سکتے۔ پاکستانی مہاجر کے بیٹے ساجد جاوید نے کہا کہ جب تارکین وطن برطانیہ آتے ہیں یا پھر کام کرنے آتے ہیں اور تعاون کرتے ہیں تو انھیں ہمارے طور طریقوں کا بھی احترام کرنا چاہیے، اس کا مطلب یہ ہے کہ انھیں انگریزی سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر ایسے لوگوں کو جانتا ہوں اور ایسے لوگوں سے ملا ہوں جو 50 سال سے بھی زیادہ عرصے سے برطانیہ میں رہ رہے ہیں اور وہ انگریزی نہیں بول سکتے، اگر کوئی برطانوی شہری یہ کہتا ہے کہ اگر آپ کر برطانیہ میں سکونت اختیار کرنی ہے اور یہاں اپنا گھر بنانا ہے تو آپ کو اس ملک کی زبان سیکھنی ہو گی اور یہاں کے قانون اور تہذیب کا احترام کرنا ہو گا۔

برطانوی وزیر ثقافت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان اور امور داخلہ کی مخصوص کمیٹی کے چیئرمین کیتھ ویز نے کہا کہ ساجد جاوید نے کوئی نئی بات نہیں کہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 383751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش