0
Sunday 18 May 2014 15:01

طالبان شوریٰ مذاکرات چاہتی ہے اور رابطہ کمیٹی دو روز میں ملاقات کا بتائیں گے، حکومت

طالبان شوریٰ مذاکرات چاہتی ہے اور رابطہ کمیٹی دو روز میں ملاقات کا بتائیں گے، حکومت
اسلام ٹائمز۔ طالبان رابطہ کارکمیٹی نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ طالبان شوریٰ حکومت سے مذاکرات چاہتی ہے اور دوسری براہ براست ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم ملاقات سے48 گھنٹے قبل طالبان شوریٰ کوآگاہ کیا جائے جس کے بعد ملاقات کے مقام سے آگاہ کردینگے۔ ذرائع کاکہنا ہے طالبان رابطہ کارکمیٹی کے طالبان شوریٰ سے پس پردہ رابطوں کے بعدمذاکرات میں حائل رکاوٹوں میں بتدریج کمی ہورہی ہے اورطالبان رابطہ کارکمیٹی کی درخواست پرہی شمالی وزیرستان میں کرفیو ختم کیا گیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ فریقین کی ملاقات آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ حکومت نے طالبان رابطہ کار کمیٹی کو جواب دیا ہے کہ آئندہ 2 روز میں مشاورت کرکے طالبان رابطہ کار کمیٹی کو ملاقات کیلئے دن سے آگاہ کردیا جائیگا۔ دریں اثناءایک انٹرویو میں پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں حکومتی کمیٹی کی خاموشی افسوسناک ہے۔ حکومت مذاکراتی عمل میں حائل ڈیڈ لاک کو ختم کرے۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ طالبان مذاکراتی عمل میں تعطل کا خاتمہ چاہتے ہیں، مذاکراتی عمل میں حکومتی کمیٹی کا کردار مخلصانہ نہیں، طالبان کمیٹی مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 383802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش