0
Tuesday 28 Sep 2010 11:51

ناٹو حملوں کے خلاف حکومت پاکستان اور سینٹ کا احتجاج، تحقیقات کا حکم دے دیا، رحمان ملک

ناٹو حملوں کے خلاف حکومت پاکستان اور سینٹ کا احتجاج، تحقیقات کا حکم دے دیا، رحمان ملک
اسلام ٹائمز- اے آر وائے نیوز کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایساف کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اقوام متحدہ کے دیئے گئے مینڈیٹ کے خلاف ہے۔ ایساف کا مینڈیٹ افغانستان کی سرحدوں تک محدود ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزیاں قابل قبول نہیں۔
دوسری جانب ایساف ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کا تعاقب کرتے ہوئے ہیلی کاپٹرز پاکستان کی حدود میں داخل ہو گئے تھے۔ ایساف ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ہیلی کاپٹرز امریکی تھے۔ ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت کچھ کلومیٹر اندر تک شدت پسندوں کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے۔
ڈیلی جسارت کے مطابق پاکستان میں ناٹو افواج کی کارروائیوں پر سینیٹ میں آواز احتجاج بلند کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی علاقے میں ناٹو فورسز کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ کیا غیرملکی فورسز کی طرف سے پاکستان کے علاقوں میں آ کر کارروائی کرنے کا کوئی نیا معاہدہ کیا گیا ہے؟۔
دوسری جانب وزیر داخلہ رحمان ملک نے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے ہیلی کاپٹرز نے ہماری جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور اگر آئندہ ہماری جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت رد عمل ظاہر کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 38433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش