0
Monday 27 Sep 2010 13:11

نیٹو ہیلی کاپٹروں کا پاکستان میں گھس کر حملہ، 5 افراد ہلاک، 9 زخمی

نیٹو ہیلی کاپٹروں کا پاکستان میں گھس کر حملہ، 5 افراد ہلاک، 9 زخمی
 اسلام ٹائمز- ڈیلی جنگ کے مطابق اتحادی افواج کے دو ہیلی کاپٹر آج صبح پانچ بجے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے کرم ایجنسی میں داخل ہوئے اور متاثنگر میں شیلنگ کی جسکے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ شیلنگ کے بعد ہیلی کاپٹر واپس افغانستان چلے گئے۔
افغان پولیس کے کمانڈر حق یار خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں اتحادی فوج پر حملے کے بعد حملہ آور پاکستانی علاقے متاثنگر میں داخل ہوئے جسے نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے گذشتہ رات بھی اتحادی افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ صوبہ خوست میں شدت پسندوں کے حملے کے بعد نیٹو کے دو ہیلی کاپٹروں نے پاکستانی علاقے میں کارروائی کر کے 30 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 38355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش