0
Tuesday 20 May 2014 21:24

نریندر مودی بھارتی وزارتِ عظمیٰ کا حلف 26 مئی کو اٹھائیں گے

نریندر مودی بھارتی وزارتِ عظمیٰ کا حلف 26 مئی کو اٹھائیں گے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنی والی جماعت ’’بھارتیہ جنتا پارٹی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ نریندر مودی 26 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، نریندر مودی نے آج بھارتی صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کی اور صدر نے باضابطہ طور پر انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی، اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے 282 اراکین اسمبلی نے نریندر مودی کو پارلیمانی لیڈر منتخب کیا، فی الوقت نریندر مودی اپنی کابینہ کو حتمی شکل دینے کے لئے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، قابل ذکر ہے کہ ’’بی جے پی‘‘ کسی سے اتحاد کئے بغیر حکومت بناسکتی ہے، سادہ اکثریت کے لئے 272 اراکین کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ بی جے پی کے پاس 282 اراکین پارلیمان موجود ہیں، نریندر مودی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری کی تقریب 26 مئی کو بھارتی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگی، اسی تقریب میں چند سینیئر وزراء بھی حلف اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 384566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش